Home #ٹرینڈ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل

Share
Share

جہلم:چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کردیا گیا، عالیہ حمزہ کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔

ترجمان جیل کے مطابق عالیہ حمزہ کو ہفتے کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

مقامی عدالت سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر انہیں اڈیالہ جیل شفٹ کیا گیا، عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عالیہ حمزہ کو لینے سے معذرت کر لی تھی اور کہا تھا کہ خواتین بیرک میں تعداد سے زیادہ حوالاتیوں کے باعث عالیہ حمزہ کو جہلم جیل بھجوایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو گزشتہ روز سول جج ممتاز ہنجرا نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا، عالیہ حمزہ کو گرفتار کرکے تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...