Home سیاست پی ٹی آئی رہنماء نیلم حیات کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی رہنماء نیلم حیات کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی نیلم حیات نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جناح ہاوٴس میں جو نقصان اور توڑ پھوڑ ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی۔ فوج ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے اور فوج ہی ہمارا مان ہے۔

9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان میں پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات نے کہا کہ میں توڑ پھوڑ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ہمیں لبرٹی احتجاج کے لیے بلایا گیا تھا۔

نیلم حیات نے کہا کہ ہم نے پارٹی کے لاہور کے صدر کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر کور کمانڈر ہاوٴس کی طرف کوچ کرو۔ سب لوگ کور کمانڈر ہاوٴس کی طرف چل پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جناح ہاوٴس میں جو نقصان اور توڑ پھوڑ ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی۔ فوج ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے اور فوج ہی ہمارا مان ہے۔

نیلم حیات نے کہا کہ فوج کی وجہ سے ہی ملک قائم ہے۔ موجودہ حالات کے پیشِ نظر، میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہوں۔

Share
Related Articles

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے...