Home تازہ ترین پی ٹی آئی احتجاج ، گرفتار 32 ملزمان مقدمات سے ڈسچارج

پی ٹی آئی احتجاج ، گرفتار 32 ملزمان مقدمات سے ڈسچارج

Share
Share

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں گرفتار 32 ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔
شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 32 ملزمان کو رات گئے اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، مقدمہ کی سماعت اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، ملزمان کی جانب سے ان کے وکیل انصر کیانی عدالت پیش ہوئے۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری تھانہ آئی نائن اور تھانہ مارگلہ میں گرفتاری ظاہر کی لیکن ملزمان کو جہلم جیل سے عدالت پیش کیا گیا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
دوران سماعت پولیس کی جانب سے موٴقف اپنایا گیا کہ ملزمان کو 25 نومبر کو گرفتار کیا گیا شناخت پریڈ نہیں ہو سکی، ملزمان کے 30،30 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
وکیل ملزمان نے پولیس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ بھی نہیں اور پولیس برآمدگی کے لیے ریمانڈ مانگ رہی ہے، پولیس نے نمبرز پورے کرنے کے لیے مزدوروں کو گھروں سے اٹھا کر احتجاج کے کیس میں ڈال دیا۔
بعدازاں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کمرہ عدالت میں 32 ملزمان کی ہتھکڑیاں کھلوا کر مقدمہ سے ڈسچارج کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس والوں کو ہتھکڑی لگوا دونگا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...