Home sticky post 2 پی ٹی آئی سیاست کریں لیکن ملک دشمنی نہ کریں،نازیبا گفتگو پر جواب آنا فطری عمل ہے،خواجہ آصف

پی ٹی آئی سیاست کریں لیکن ملک دشمنی نہ کریں،نازیبا گفتگو پر جواب آنا فطری عمل ہے،خواجہ آصف

Share
Share

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے نازیبا گفتگو کرنا ان کا مستقل وطیرہ بن چکا ہے۔ ایک آئی ٹی کمپنی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ، لیکن ملک دشمنی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اداروں کے خلاف نازیبا گفتگو پر جواب آنا ایک فطری عمل ہے، تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر نے نہایت محتاط اور ذمہ دارانہ ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج مادرِ وطن کے لیے بلا تفریق جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں، لیکن جن کے صوبے میں شہادتیں ہوتی ہیں وہاں کے سیاسی رہنماء شہدا کے جنازوں میں شریک تک نہیں ہوتے۔ انہیں چاہیے کہ جنازوں میں جائیں اور دہشت گردوں و طالبان کی حمایت سے باز آئیں۔

خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کے بھارتی میڈیا پر دیے گئے بیان کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی پاکستانی ایسی گفتگو کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سب کچھ صرف اقتدار ہے، اور انہوں نے ہمیشہ ملکی مفاد سے زیادہ اپنی سیاست کو ترجیح دی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی نے افواجِ پاکستان کے حق میں کوئی مثبت بات نہیں کی، بلکہ جنگ کے ماحول میں بھی فوجی قیادت کو نشانہ بناتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات نہ صرف گمراہ کن ہیں بلکہ دشمن کے بیانیے کو تقویت دیتے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...