پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو صوابی میں ہونیوالے جلسے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے کیلئے تمام رہنماوٴں کو ہدایات جاری کر دی گئیں، خیبرپختونخوا کے ہر ایم این اے کو 500 سے زائد ورکرز نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رہنماوٴں پر مالی بوجھ کم کرنے کیلئے وکررز کو خود گاڑیوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کو ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جلسے میں خیبرپختونخوا کیعلاوہ پنجاب کے ورکرز کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
دوسری جانب صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر نے کہا ہے کہ صوابی جلسے میں پارٹی کے تمام قائدین شرکت کریں گے، صوابی کا جلسہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔