Home sticky post 2 پی ٹی آئی نے 8 فروری کو صوابی جلسے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

پی ٹی آئی نے 8 فروری کو صوابی جلسے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

Share
Share

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو صوابی میں ہونیوالے جلسے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے کیلئے تمام رہنماوٴں کو ہدایات جاری کر دی گئیں، خیبرپختونخوا کے ہر ایم این اے کو 500 سے زائد ورکرز نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رہنماوٴں پر مالی بوجھ کم کرنے کیلئے وکررز کو خود گاڑیوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کو ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جلسے میں خیبرپختونخوا کیعلاوہ پنجاب کے ورکرز کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
دوسری جانب صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر نے کہا ہے کہ صوابی جلسے میں پارٹی کے تمام قائدین شرکت کریں گے، صوابی کا جلسہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...