Home سیاست پی ٹی آئی کے لاپتا کوآرڈینیٹر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ، 7 روزہ ریمانڈمنظور

پی ٹی آئی کے لاپتا کوآرڈینیٹر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ، 7 روزہ ریمانڈمنظور

Share
Share

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 29 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی کے لاپتا کوآرڈینیٹر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرکے 7 روزہ ریمانڈمنظور کرلیاگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے لاپتا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت یں پیش کردیا گیا، جہاں جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ احمد وقاص جنجوعہ کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں اے ٹی سی میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ احمد وقاص جنجوعہ سے گرفتاری کے وقت دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ کالعدم تنظیموں سے تعلقات، مزید تفتیش اور ریکوری کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ تفتیشی کی جانب سے احمد وقاص جنجوعہ کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 29 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد جنجوعہ کے لاپتا ہونے کا مقدمہ تھانہ ہمک میں درج کردیا گیا جس کی کاپی پراسیکیوٹر جنرل آفس کے حکام کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کے لاپتا ہونے کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

Share
Related Articles

شیر افضل مروت اچھے آدمی، لیکن ایک اَن گائیڈڈ میزائل ہیں، لطیف کھوسہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سینئر وکیل سردار...

تحریک کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب

اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف کے...

کے پی میں نگران دور میں بھرتی 16 ہزارسے زائد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخواحکومت نے نگراں دور میں مختلف سرکاری محکموں...

26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے نے ختم کی تو اسے کوئی نہیں مانے گا,بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26...