Home نیوز پاکستان انٹرنیٹ پر عوام کا ڈیٹا سرعام فروخت ہونے لگا

انٹرنیٹ پر عوام کا ڈیٹا سرعام فروخت ہونے لگا

Share
Share

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عوام کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر سرعام فروخت ہونےکے انکشاف پر کہا ہے اس طرح کا ڈیٹا فروخت کرنا غیرقانونی عمل ہے۔

صارفین کے ڈیٹا کی غیرقانونی فروخت کے حوالے سے بتایا گیا کہ موبائل صارفین کے شناختی کارڈنمبر، شناختی کارڈ کی کاپی اور ایڈریس آن لائن فروخت کیا جا رہا ہے، موبائل صارفین کا فیملی ٹری، لائیولوکیشن بھی انٹرنیٹ پر سرعام بیچاجا رہا ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ گوگل پر درجنوں ویب سائٹس اور ایپس عوام کا چوری شدہ ڈیٹا بیچنے میں مصروف ہیں، موبائل صارف کے پورے خاندان کی تفصیلات بھی بیچی جارہی ہیں اور موبائل صارف کی کال ہسٹری اور وٹس ایپ ڈیٹا بھی فروخت کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا کہ اس طرح کا ڈیٹا بیچنا غیرقانونی عمل ہے اور پی ٹی اے متعدد ایسی ویب سائٹ بند کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی ویب سائٹ سامنے آنے پر پی ٹی اے فوراً اس کو بلاک کر دیتا ہے۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...