Home highlight وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکر گڑھ میں سیلابی ریلے میں پھنسے 25 افراد کو بحفاظت نکالنے پر اظہارِ تشکر

وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکر گڑھ میں سیلابی ریلے میں پھنسے 25 افراد کو بحفاظت نکالنے پر اظہارِ تشکر

Share
Share

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شکر گڑھ کے علاقے میں سیلابی ریلے میں پھنسے 25 افراد کو بحفاظت نکالنے والے ریسکیو عملے اور انتظامیہ کی بھرپور تعریف کی ہے۔ انہوں نے بروقت اور موثر ریسکیو آپریشن پر شکر گڑھ انتظامیہ اور ریسکیو ٹیم کو شاباش دی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر جان قیمتی ہے اور 25 افراد کو بچانے والے قومی ہیرو ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیلاب قدرتی آفت ہے مگر حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام پر زور دیا کہ وہ دریاؤں، ندیاں اور نالوں کی گزرگاہ سے دور رہیں اور ہنگامی حالات میں محفوظ مقامات پر بروقت منتقل ہوں تاکہ جان و مال کا تحفظ ممکن ہو سکے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...