Home sticky post 4 جہلم کی بیٹی عروج اظہر کیانی کاعالمی اعزاز،انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کی جانب سے ویمن آف دی ایئر 2025 منتخب

جہلم کی بیٹی عروج اظہر کیانی کاعالمی اعزاز،انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کی جانب سے ویمن آف دی ایئر 2025 منتخب

Share
Share

جہلم: پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ نیزہ باز (ٹینٹ پیگر) عروج اظہر کیانی کو انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن (ITPF) کی جانب سے باضابطہ طور پر ‘ویمن آف دی ایئر 2025’ منتخب کر لیا گیا ہے۔

اس اعزاز کے لیے پوری دنیا سے صرف پانچ کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے تھے، جن میں سے فیصلہ کن انتخاب عروج اظہر کیانی کے حق میں کیا گیا ہے۔

یہ اعزاز نہ صرف عروج اظہر کیانی کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پورے پاکستان اور بالخصوص ان کے آبائی شہر جہلم کے لیے تاریخی فخر کا لمحہ ہے۔

انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں عروج اظہر کیانی کی شاندار کارکردگی، نیزہ بازی کے کھیل کے لیے ان کے گہرے جذبے اور عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے عزم کو سراہا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ انہوں نے نہ صرف کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے بلکہ پاکستان اور دنیا بھر کی خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایک نئی راہ ہموار کی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...