Home نیوز پاکستان پنجاب حکومت کا بڑا اقدام ،سموگ کے باعث جمعہ اور ہفتہ کو سکولز بند رکھنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام ،سموگ کے باعث جمعہ اور ہفتہ کو سکولز بند رکھنے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: پنجاب حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سموگ کے باعث جمعہ اور ہفتہ کو سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہناہے کہ ہم مارکیٹوں کو مکمل طور پر بند کرنے کے حق میں نہیں، جمعہ اور ہفتے کو مارکیٹیں دوپہر 3 بجے کھلیں گی جبکہ اتوار کے روز مارکیٹس مکمل طور پر بند رہیں گی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اجلاس ہوا جس میں سموگ کے تدارک سے متعلق اقدامات بارے غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کے روز تعلیمی ادارے بند رہیں گے، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال اور ملتان ڈویڑن میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 10 ہزار طلباء کو الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مارکیٹوں کو مکمل طور پر بند کرنے کے حق میں نہیں، جمعہ اور ہفتے کو مارکیٹیں دوپہر 3 بجے کھلیں گی جبکہ اتوار کے روز مارکیٹس مکمل طور پر بند رہیں گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ سموگ سے متاثرہ اضلاع میں ریستوران بھی جمعہ اور ہفتے کو 3 بجے کے بعد کھلیں گے، اتوار کے روز مال روڈ صبح سے شام 5 بجے تک سائیکل والوں کیلئے کھلا ہو گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سموگ پر قابو پانے کیلئے مصنوعی بارش کیلئے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں، لاہور میں انسداد سموگ کیلئے سموگ ٹاورز لگائے جائیں گے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...