Home سیاست لوگوں کو دھوکا دے کر ووٹ لوں اور کچھ نہ کروں ، تو مجھ سے بڑا ظالم کوئی نہیں ہوگا، نوازشریف

لوگوں کو دھوکا دے کر ووٹ لوں اور کچھ نہ کروں ، تو مجھ سے بڑا ظالم کوئی نہیں ہوگا، نوازشریف

Share
Share

مری: سابق وزیراعظم ومسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کاکہنا ہے کہ لوگوں کو دھوکا دے کر ووٹ لوں اور کچھ نہ کروں ، تو مجھ سے بڑا ظالم کوئی نہیں ہوگا سیاست کیلئے جھوٹ نہیں بولتا، ہم عوام کی خوشحالی کا خواب لے کرپھر آرہے ہیں۔

مری میں پارٹی تنظیم سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ یہاں کے بھائیوں سے بہت پرانا رشتہ ہے، یہ میرا دوسرا گھر ہے، اور میرا یہاں سے رشتہ بہت مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے باربار نکالاگیا، جناب ایسے ملک نہیں چلتا اس طرح تو ایک گھر نہیں چلتا،ملک کیسے چلے گا؟ ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اس لئے یہ حال ہے، تین مرتبہ وزیراعظم بن چکا ہوں عہدے کا لالچ نہیں، ہمارے بعد کی حکومت نے سب کچھ تباہ کردیا۔

میاں نوازشریف نے کہا کہ سیاست کیلئے جھوٹ نہیں بولتا ، لوگوں کو دھوکا دے کر ووٹ لوں اور کچھ نہ کروں ، تو مجھ سے بڑا ظالم کوئی نہیں ہوگا، ہمارے دور کے بعد آنیوالی حکومت نے کلچر کو تباہ کردیا۔

ان کاکہنا تھا کہ اپنے دور میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا ،امریکا کے پانچ ارب ڈالر کی پیشکش کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے،اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کردیا گیا، ترقی کرتی معیشت تباہ وبرباد کردی گئی اور حسد،بغض ،منافقت کو فروغ دیا گیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی تھی، ہم نے دن رات محنت کرکے منصوبے مکمل کیے، اور 11 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، ملک میں کوئلے کے بڑے ذخائر ہیں، استعمال نہ کیے تو کوئلے کے ذخائر کا کیا فائدہ، ہمارے دور میں پہلی بار کوئلے پر کام شروع ہوا، اور ہم نے وہاں سے بجلی پیدا کی، اب بھی اس کوئلے سے ہزاروں لاکھوں میگا واٹ بجلی بن سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک پر تلواروں سے وار کیا گیا،مجھے نکالنے کاسبب یہ تھا کہ اس کو لانا تھا،ہنستے بستے ملک کو ہم نے اپنے ہاتھوں سے اجاڑا ہے،دکھ ہے کہ ہم نے سبق نہیں سیکھا، دعا ہیاللہ قوم کی تقدیربدل دے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...