Home نیوز پاکستان پنجاب حکومت کا 100 یونٹ والے صارفین کو مفت سولر سسٹم لگا کر دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا 100 یونٹ والے صارفین کو مفت سولر سسٹم لگا کر دینے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر سسٹم کے فروغ اور اقدامات کے لئے بھی خصوصی رقم مختص کی ہے۔

صوبائی اسمبلی میں بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ مجبتی شجاع الرحمان نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم لگا کر دینے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت نے 9 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کا اجرا کیا ہے، جس کے ذریعے صوبے کی سطح پر مہنگی بجلی اور بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مکمل سولر سسٹم مفت فراہم کرے جارہے ہیں جبکہ تنصیب کے تمام اخراجات بھی حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اور اپنا گھر پروگرام کے ذریعے ہر غریب کو گھر فراہم کیا جائے گا جبکہ پانچ مرلے کے گھر کی تعمیر کے لیے حکومت شہریوں کو قرض بھی فراہم کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلیے 10 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بولان میں جعفر ایکسپریس پر کالعدم بی ایل اے کا حملہ، 500 مسافر یرغمال،آپریشن جاری

کوئٹہ:کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر کالعدم بی ایل اے...

مچھ میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے قبضہ کرلیا ،500 مسافر یرغمال،متعددافرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

کوئٹہ:کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ...

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،ڈرائیور زخمی

کوئٹہ:کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ...

آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی

اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی سستی کرنے کی...