Home نیوز پاکستان طالبہ زیادتی معاملہ ، محکمہ داخلہ پنجاب نے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

طالبہ زیادتی معاملہ ، محکمہ داخلہ پنجاب نے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

Share
Share

لاہور: سوشل میڈیا پر نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر پھیلانے کا معاملہ، محکمہ داخلہ پنجاب نے معاملے کے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، چھ رکنی ٹیم میں تین پولیس افسر اور تین حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔

مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تھانہ ڈیفنس اے میں درج مقدمے کی تفتیش کرے گی ، تحقیقات میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف اْکسانے کی ترغیب دینے والوں کی نشاندہی کی جائیگی۔

سوشل میڈیا پر لڑکی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کا بھی سراغ لگایا جائے گا ، اس حوالے سے ایس ایس پی محمد نوید نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہی طلب کرلیا۔

Share
Related Articles

منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے...

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے...

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...