Home کھیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ہرا کر پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ہرا کر پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا

Share
Share

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دیکر پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی ۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 28 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 55 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق 59 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 25، مرزا بیگ 12، شائے ہوپ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 2، محمد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ لی۔

خیال رہے کہ لاہور قلندرز اب تک ایونٹ میں صرف ایک میچ ہی جیت پائی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کیساتھ آخری پوزیشن پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا9 پوائنٹس کیساتھ چوتھا نمبر ہے۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...