Home sticky post 3 کوئٹہ سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس 13 ویں روز بھی معطل

کوئٹہ سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس 13 ویں روز بھی معطل

Share
Share

کوئٹہ: کوئٹہ سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس 13 ویں روز بھی معطل ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت ٹرین سروس کی جلد بحالی کیلئے اقدامات کرے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس اور کراچی کیلئے بولان میل تاحال بحال نہیں ہو سکیں۔
ٹرین سروس کی معطلی کے باعث عید کیلئے پنجاب سمیت دیگر صوبوں کو جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ کوچ سفر کرنا ٹرین کی نسبت مہنگا ذریعہ ہے، حکومت ٹرین سروس کی جلد بحالی کیلئے اقدامات کرے۔
حکام کے مطابق اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔
خیال رہے کہ 11 مارچ کو صوبے کے ضلع کچھی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...