Home highlight ملک بھر میں ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا

ملک بھر میں ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا

Share
Share

اسلام آباد:مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الاوّل کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں محکمۂ موسمیات اور وزارتِ مذہبی امور کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ آج مورخہ 24 اگست کو ملک بھر میں ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا ہے، اس لیے یکم ربیع الاوّل 26 اگست بروز منگل ہو گی۔

اعلان کے مطابق ملک بھر میں 12 ربیع الاول 6 ستمبر بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

لاہور میں ایوانِ اوقاف میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں محکمۂ اوقاف اور محکمۂ موسمیات کے ماہرین نے شرکت کی تھی۔

ڈی جی محکمۂ اوقاف نے اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ لاہور میں ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...