Home sticky post 2 ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش سے موسم دلفریب ہو گیا،شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش سے موسم دلفریب ہو گیا،شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

Share
Share

اسلام آباد:جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بارش سے موسم دلفریب ہو گیا اور جاتی سردی لوٹ آئی
جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت،چکوال ،جہلم ،گوجرخان ،کلر کہار اورسیاحتی مقامات مری ،نتھیاگلی ،گلیات ،ایبٹ آباد ،مانسہرہ ،بالاکوٹ اور آزاد کشمیر کے بھی مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔
پنجاب میں موسم کے رنگ سہانے دکھائی دے رہے ہیں، کہیں موسلادھار بارش تو کہیں بوندا باندی نے موسم دلفریب بنا دیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا، لاہور، چیچہ وطنی، فیروز والا، گوجرہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
ادھر پشاور میں بھی موسلا دھار بارش سے موسم سرد ہو گیا، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں باران رحمت ہوئی، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے خنکی بڑھ گئی۔
دوسری جانب سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، گھوٹکی، اوباڑو اور گردونواح میں بارش نے موسم دلفریب بنا دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا بھی خطرہ ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

لاہور :پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو...

حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا

اسلام آباد:حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا...

امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی دوشیزہ ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار

فلوریڈا: امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ کیڈانس فریڈرکسن خطرناک...

بانی پی ٹی آئی فوج کو اپنی حمایت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی...