Home Uncategorized برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور درجنوں لاپتا،ہزاروں بے گھر

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور درجنوں لاپتا،ہزاروں بے گھر

Share
Share

برازیلیا: برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جبکہ 29 افراد ہلاک اور 60 لاپتا ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے 154 میں ہونے والی بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی۔ ہزاروں لوگ سیلابی ریلے میں پھنس گئے جنھیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو ہیلی کاپٹر کو طلب کیا گیا۔

بارشوں کے باعث 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جنھیں ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا تاہم اب بھی سیکڑوں افراد گھروں کی چھت پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مجموعی طور پر 29 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ 60 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بارشوں سے سڑکیں تباہ ہوگئیں اور کئی شہروں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔ شہری بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...