Home نیوز پاکستان خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 21 افراد جاں بحق،درجنوں گھر تباہ ،مویشی پانی میں بہہ گئے

خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 21 افراد جاں بحق،درجنوں گھر تباہ ،مویشی پانی میں بہہ گئے

Share
Share

پشاور : خیبرپختونخوا میں چار روز کے دوران بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 32 زخمی جبکہ حادثات میں 95 مویشی پانی میں بہہ گئے جبکہ 330 گھروں کو نقصان پہنچا ، بارش سے 53 گھر مکمل تباہ ہوگئے ۔

پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ، رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 9 مرد،3 خواتین اور 9 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حادثات میں 95 مویشی پانی میں بہہ گئے جبکہ 330 گھروں کو نقصان پہنچا ، بارش سے 53 گھر مکمل تباہ ہوگئے جبکہ 277 گھروں اور ایک سکول کو بھی جزوی نقصان پہنچاہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایات پربارش متاثرین کو امدادی چیک بھی دیے جا رہے ہیں اور امدادی سامان بھی فراہم کر دیا گیا۔

امدادی سامان میں 200 خیمے، 100 کچن سیٹ، 200 کمبل شامل ہیں جبکہ متاثرین کو 100 چٹائیاں، 200 مچھر دانیاں اور 200 میٹریسس دیے گئے ہیں، متاثرین کو روزمرہ زندگی کی دیگر اشیاء بھی دی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے،بانی پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے...

علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے

راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں...

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا...