Home Uncategorized رنویر سنگھ نے اپنی اور دیپیکا پڈوکون کی شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں

رنویر سنگھ نے اپنی اور دیپیکا پڈوکون کی شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی اور دیپیکا پڈوکون کی شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ہاں شادی کے پانچ سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، یہ جوڑی رواں سال ستمبر میں اپنے پہلے بچے کو دُنیا میں خوش آمدید کہے گی۔

بچے کی پیدائش کی خبر کی وجہ سے جہاں مداح خوش ہیں تو وہیں رنویر سنگھ کے حالیہ عمل نے مداحوں کو پریشان بھی کردیا ہے۔

دراصل، رنویر سنگھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل سے اپنی اور دیپیکا پڈوکون کی شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں، تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی معلومات بھی سامنے نہیں آسکی ہے کہ آخر کیوں اداکار نے اپنی شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کیں۔

رنویر سنگھ کی جانب سے شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کرنے پر اس جوڑی کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں اور اداکار کی دیگر پوسٹس پر تبصرے کرکے وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک مداح نے رنویر سنگھ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ نے اپنی شادی کا البم جلا دیا ہے جبکہ ایک مداح نے اداکار سے سوال کیا کہ بھائی! آپ کی شادی کی تصاویر کہاں ہیں؟

مداحوں کی جانب سے ہزاروں سوالات کیے جارہے ہیں لیکن ابھی تک رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے مداحوں کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔

خیال رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں شادی کی تھی، اس جوڑی کی شادی کی دلکش تصاویر ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موجود تھیں۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی ایک تقریب اٹلی جبکہ دوسری تقریب ممبئی میں ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...