Home sticky post 5 امریکا کے ایران پر حملے پر مختلف ممالک کا ردعمل سامنے آگیا

امریکا کے ایران پر حملے پر مختلف ممالک کا ردعمل سامنے آگیا

Share
Share

ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد مختلف ممالک کی جانب سے رد عمل سامنے آگیا ہے ۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے ایران کے خلاف امریکی حملے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے معاملے کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرور ت پر زور دیا ہے ۔

نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری فوجی کارروائیاں انتہائی تشویش ناک ہیں، مزید بگاڑ سے بچنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا نیوزی لینڈ پُرزور انداز میں سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، اور تمام فریقین سے مذاکرات کی طرف لوٹنے کی اپیل کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا سفارت کاری ہی پائیدار حل فراہم کر سکتی ہے، نہ کہ مزید فوجی کارروائی ۔

آسٹریلیا کے وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ ہم واضح طور پر کہتے ہیں مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی صورتحال نہایت غیر مستحکم ہے، ہم مسلسل کشیدگی میں کمی، مکالمے اور سفارت کاری پر زور دیتے ہیں۔

کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانیل نے امریکی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔چلی کے صدر نے امریکی اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ طاقت رکھنا آپ کو اس کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا جب وہ قوانین کی خلاف ورزی ہو، جو ہم نے بطور انسانیت خود بنائے ہیں، چاہے آپ امریکا ہی کیوں نہ ہوں ۔

میکسیکو کی وزارتِ خارجہ نےسوشل ویب پر لکھا کہ ہماری خارجہ پالیسی کے آئینی اصولوں اور ملک کے پُرامن مؤقف کے مطابق، ہم خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل دہراتے ہیں، ریاستوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی بحالی ہماری اعلیٰ ترین ترجیح ہے ۔وینزویلا کے وزیرِ خارجہ ایوان گل نے کہا کہ ایران پر امریکی بمباری کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...