Home Uncategorized ‎فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کےلئے تیار ہیں،جلد اعلان کریں گے،وزیراعظم آئرلینڈ

‎فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کےلئے تیار ہیں،جلد اعلان کریں گے،وزیراعظم آئرلینڈ

Share
Share

ڈبلن: آئرلینڈ کے نو منتخب وزیراعظم سائمن ہیرس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے جارحانہ اور سفاکانہ اقدامات پر کڑی تنقید کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ کے نو منتخب وزیر اعظم سائمن ہیرس نے جرات مندانہ بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی سخت سرزنش کی اور فلسطین کے حوالے سے اپنا اصولی مؤقف کھل کر پیش کیا۔

آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیرس نے اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کہنے دیں، غزہ میں آپ کی بربریت سے ہم بیزار ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور جنگ بندی کرکے امدادی سامان کی ترسیل کو یقینی بنائیں۔

ملک کے کم عمر ترین وزیراعظم 37 سالہ سائمن ہیرس نے اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کو تیار ہیں اور جلد اعلان کریں گے۔

وزیراعظم سائمن ہیرس نے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ عالمی برادری کو اس مسئلے پر جلد متفقہ اور جامع لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...