Home sticky post 4 معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہوں،وزیراعظم

معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہوں،وزیراعظم

Share
Share

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان پروگرام سے ملک کو معاشی ترقی ملے گی اور سماجی خوشحالی آئے گی، اب ہمیں ترقی کی طرف بڑھنا ہے۔معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہوں، پاکستان کی معیشت دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ہے۔
دنیا کی دوسری بہترین کارکردگی کی حامل سٹاک ایکسچینج کا اعزاز حاصل کرنے پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپنے سیاسی سفر کے دوران پہلی بار سٹاک ایکسچینج کا دورہ کرنے پر خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج کی بہترین کارکردگی دکھانے پر آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ اللہ کی مہربانی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام آیا ہے، پاکستان کی معیشت دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ہے، ہمارا ہدف معاشی نمو ہے، ہمیں معاشی نمو کی طرف بڑھنا ہے، معاشی نمو کیلئے بہترین ٹیم ورک اور سخت محنت کی ضرورت ہے، اس وقت شرح سود 13 فیصد پر ہے، خواہش ہے شرح سود 6 فیصد پر آ جائے، مزید 8 پوائنٹس کمی کی گنجائش موجود ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ اڑان پاکستان پروگرام سے ملک کو معاشی ترقی ملے گی اور سماجی خوشحالی آئے گی، اب ہمیں ترقی کی طرف بڑھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت میں مزید بہتری کیلئے تجربہ کار معیشت دان ہماری رہنمائی فرمائیں، مجھے معیشت کی مزید بہتری کیلئے قابل عمل سفارشات چاہئیں، حقیقت پر مبنی اعدادو شمار کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی شہر روشنیوں کا شہر ہے، ایک زمانے میں اس کی رونقیں ختم ہو چکی تھی لیکن شکر ہے امن بحال ہوا، کراچی ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہوں، ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہے، آئی ایم ایف سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے، وقت آنے پر آئی ایم ایف کو خیرباد کہیں گے، محصولات میں اضافہ خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں صنعتیں لگانے کیلئے تیار ہیں، معیشت کی بہتری میں نجی شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہمارے ٹریلین ڈالرز کے معدنی ذخائر مدفن ہیں، آگے بڑھنے کیلئے خود احتسابی ضروری ہے، نجکاری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا ہے، پی آئی اے کی مثال سب کے سامنے ہے۔
قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے، ہم نے ملکر 9 سال پہلے ایک پودا لگایا تھا جو آج ایک درخت بن چکا ہے، جو 25 سالوں میں کام نہیں ہوا وہ ملکر 11 جنوری 2016 کو کیا۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں سٹاک مارکیٹ 100 ارب ڈالر کی تھی، 24 ویں معیشت کو 47 ویں معیشت پر لاکر کھڑا کر دیا، یہ وہ چیلنجز تھے جو پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے پر لے آئے، وزیراعظم شہبازشریف اور پی ڈی ایم گورنمنٹ نے چیلنجز کو بڑی اچھی طرح ڈیل کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2017 میں سیاسی عدم استحکام سے معیشت کا پہیہ روکا گیا، پی ڈی ایم حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت بھرپور محنت کر رہی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ شہبازشریف کی سربراہی میں ضرور آگے بڑھیں گے، مایوسی کی بات نہیں پاکستان جلد کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا، آنے والے دن اور سال ضرور بہتر ہوں گے، بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج کی ترقی ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری معاشی سمت درست اور سفر طویل ہے، پائیدار ترقی کیلئے اداروں میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر رہے ہیں، پالیسی ریٹ میں کمی سے قرضوں اور سود کی ادائیگی میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔

Share
Related Articles

شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے، منیر اکرم

نیویارک: سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاکہ...

صیہونی حکومت کا نام نہاد گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری ،سعودی عرب نے مسترد کر دیا

یروشلم: صیہونی حکومت نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے جاری...

بھارت میں 200 برس پرانی مسجد کو مندر میں بدلنے کی سازش،کیس سماعت کے لئے مقرر

اتر پردیش:بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے ایک اور قدیم مسجد کو...