Home Uncategorized یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟

یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟

Share
Share

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ریکارڈ بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا جبکہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں زیر گردش ہیں کہ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے بارش کے لیے مصنوعی یا سیائنسی طریقہ استعمال کیا ہے۔

جس پر نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے زیر گردش قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مصنوعی بارش کا طریقہ کار (کلاؤڈ سیڈنگ کا کوئی مشن فعال نہیں تھا۔

این سی ایم کے ڈاکٹر احمد حبیب نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ’’انتہائی موسمی حالات کے دوران کوئی کلاؤڈ سیڈنگ نہیں کی جاتی ہے، اس عرصے میں سیڈنگ آپریشن کے لیے کوئی پائلٹ نہیں بھیجا گیا‘‘۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں گزشتہ روز ہونے والی غیر معمولی بارش نے گزشتہ 75 برس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...