Home سیاست بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت

بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت

Share
Share

اسلام آباد: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد ارشد جسرا کی عدالت نے اعظم خان سواتی کی مبینہ گرفتاری پر بازیابی کے لیےدائر درخواست میں رہنما پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کیلئے بیلف مقرر کردیا۔

سماعت کے دوران وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نےاعظم سواتی کی بازیابی کے لیے بیلف مقررکرتے ہوئے حکم دیاکہ بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے عدالت پیش کرے۔

 

بیلف کواعظم کی بازیابی کے لیے ایف آئی اے پولیس سٹیشن یا محکمہ کے دفتر کی تلاشی لینے کا اختیار ہے، بازیابی کی صورت میں اعظم خان کو 18 اپریل کو بیلف رپورٹ سمیت عدالت میں پیش کرے گا۔

درخواست میں کہاگیا تھا کہ اعظم سواتی متنازع ٹویٹس معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم دفتر موجود ہیں، اعظم سواتی عدالت کی ہدایت پر صبح ایف آئی اے سائبر کرائم دفتر شاملِ تفتیش ہونے کے لیے پہنچے تھے، صبح ساڑھے گیارہ بجے سے ایف آئی اے سائبر کرائم دفتر موجود ہیں۔

اعظم سواتی کے وکیل سہیل خان نے اعظم سواتی کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے اعظم سواتی کی ایف آئی اے سائبر کرائم سےبازیابی کےلئے سیکشن 491 کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے 20 اپریل سے قبل اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے ساتھ شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...