Home sticky post 6 بجلی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کا انقلابی منصوبہ ہے،اویس لغاری

بجلی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کا انقلابی منصوبہ ہے،اویس لغاری

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے بجلی کے شعبے میں بہتری آ رہی ہے،بجلی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کا انقلابی منصوبہ ہے۔ ملکی مفاد میں آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی کر کے اربوں روپے بچائے گئے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے توانائی کے وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت نیپرا ریگولیشنز میں ترمیم کی گئی ہیں،صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا نیپرا کی ذمہ داری ہے۔ عالمی ادارے شہباز شریف کی حکومت کے اقدامات کی تعریف کر رہے ہیں ۔اویس لغاری نے کہا کہ شمسی توانائی کے ذریعے 2034 تک مزید آٹھ ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کرنا ہے ۔

وزیر توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تین گنا کم ہوئی ،بجلی کی قیمتوں اور مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ ہم نے بجلی کی قیمتیں کم کیں جس سے عوام اور صنعتوں کو فائدہ پہنچا ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...