Home sticky post 3 ریحام خان نے جذباتی پیغام کے ساتھ دلہن بنی پرانی تصویر شیئر کر دی

ریحام خان نے جذباتی پیغام کے ساتھ دلہن بنی پرانی تصویر شیئر کر دی

Share
Share

برطانوی نژاد پاکستانی صحافی، مصنف اور فلم ساز ریحام خان نے اپنی ایک پرانی دلہن بنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس کے ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور مداحوں نے اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

ریحام خان نے کیپشن میں ماضی کی تلخ یادوں کا ذکر کرتے ہوئے ’یادِ ماضی عذاب ہے یا رب، چھین لے حافظہ میرا‘ کا شعر لکھا۔

انہوں نے معاشرتی روایات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر روایات اور رسم و رواج کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، چاہے وہ میک اپ ہو، زیورات ہوں یا ذمہ داریوں کی زنجیریں۔

انہوں نے خواتین کے لیے ایک مثبت پیغام دیتے ہوئے کہا: “آئیں، دنیا کو اپنی بیٹیوں کے لیے بدلیں، انہیں آزاد کریں، وہ کبھی بھی بوجھ نہیں بنیں گی بلکہ وہی ہاتھ ہوں گے جو آپ کو بڑھاپے میں سہارا دیں گے۔

ریحام خان کی پہلی شادی 1993 میں اعجاز رحمٰن سے ہوئی، جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ ان کی دوسری شادی 2014 میں سابق وزیرِاعظم عمران خان سے ہوئی، لیکن یہ 2015 میں طلاق پر ختم ہو گئی۔

ریحام خان نے تیسری شادی امریکی ماڈل و اداکار مرزا بلال سے کی، اور اس وقت وہ ان کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...