Home تازہ ترین ریکوڈک سے سات ارب ڈالر ٹیکس اور سات ارب 80 کروڑ ڈالر کی رائلٹی متوقع ہے،وزیر خزانہ

ریکوڈک سے سات ارب ڈالر ٹیکس اور سات ارب 80 کروڑ ڈالر کی رائلٹی متوقع ہے،وزیر خزانہ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریکوڈک سے سات ارب ڈالر ٹیکس اور سات ارب 80 کروڑ ڈالر کی رائلٹی متوقع ہے جبکہ 41500 سے زائد ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے۔
قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 26۔2025 کا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریکوڈیک میں واقع تانبے اور سونے کی کانیں ہمارے مستقبل کا ایک اہم اثاثہ ہیں، حکومت اس اثاثے کو مفید بنانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی فیزیبلٹی سٹڈی جنوری 2025ء میں مکمل کی گئی، کان کنی کی متوقع مدت 37 سال ہے جس دوران ملک کو 75 ارب ڈالر سے زائد کے کیش فلوز حاصل ہونگے۔ 41 ہزار 500 ملازمتیں فراہم ہونگی، منصوبے سے 7 ارب ڈالر کے ٹیکس اور 7 ارب 80 کروڑ ڈالر کی رائلٹی متوقع ہے۔ برآمدات میں آسانی پیدا کرنے کیلئے ریکوڈیک سے پورٹ قاسم اور گوادر تک سڑک اور ریل کے ذریعے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جاری ہے یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت میں گیم چینجر ثابت ہو گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...