Home Uncategorized نامور اداکار شکیل احمدانتقال کر گئے

نامور اداکار شکیل احمدانتقال کر گئے

Share
Share

کراچی:ٹیلی ویژن انڈسٹری کے سینیئر اداکار شکیل احمد طویل علالت کے بعد 85 برس کی عمر میں کراچی کے سی ایم ایچ ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

’ریڈیو پاکستان‘ کی رپورٹ کے مطابق اداکار کے ورثا نے مرحوم کے انتقال کی خبر کی باضابطہ طور پر تصدیق کردی ہے۔

اداکار شکیل احمد کا اصل نام یوسف کمال تھا جنہوں نے متعدد لازوال ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اداکار شکیل اپنی بے عیب اداکاری کے لیے مشہور تھے، انہوں نے مختلف ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنے یادگار کرداروں کے سبب بےپناہ شہرت حاصل کی۔

1938 میں بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہونے والے شکیل احمد کے خاندان نے 1938 میں ہی پاکستان ہجرت کرلی تھی۔

انہوں نے 1966 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہونہار‘ سے بڑے پردے پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس میں انہوں نے لیجینڈ اداکار وحید مراد کے ساتھ اداکری کے جوہر دکھائے۔

تاہم انہوں نے اصل شہرت ٹی وی اسکرین پر کام کرکے حاصل کی جہاں انہوں نے انکل عرفی (1972)، ان کہی (1982) اور آنگن ٹیڑھا (1984) سمیت کئی معروف ڈراموں میں لازاوال کردار ادا کیے۔

انہیں 2015 میں اس وقت کے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ستارہِ امتیاز سے نوازا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...