Home Uncategorized نامور انڈین فلم ڈائریکٹر کمار شاہانی چل بسے

نامور انڈین فلم ڈائریکٹر کمار شاہانی چل بسے

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری کے نامور فلم ڈائریکٹر کمار شاہانی انتقال کرگئے۔

83 سالہ کمار شاہانی انڈین پیرالل سینما کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے اور انہوں نے بالی وڈ انڈسٹری کو مایا دھرپن (1972)، ترنگ (1984)، گتھا (1989) اور قصبہ (1990) جیسی بہترین فلمیں دیں۔

وہ 7 دسمبر 1940 کو پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے فلم اینڈ ٹیلی وژن انسٹیوٹ آف انڈیا میں تعلیم حاصل کی۔
فلم ’مایا دھرپن‘ پر انہیں 1973 میں بہترین فیچر فلم کا نیشنل فلم ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ ان کا فلمسازی کیریئر چھ دہائیوں پر محیط تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...