Home نیوز پاکستان معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی پہنچ گئے

معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی پہنچ گئے

Share
Share

کراچی: معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کراچی پہنچ گئے۔

کراچی ایئرپورٹ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور وفد کا استقبال جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم نے کیا، ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہمراہ ان کے صاحبزادے شیخ فارق نائیک بھی ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے نماز مغرب کراچی ائیرپورٹ کے لاؤنج میں ادا کی اور نماز مغرب کے بعد ائیر پورٹ سے میزبان کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔

قبل ازیں ڈاکٹر ذاکر نائیک نجی ائیر لائن کی پرواز پی ایف 124 کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوئے تھے اور ان کا طیارہ شام کو 5 بج کر 45 منٹ پر جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا تھا۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...