Home سیاست 190 ملین پاؤنڈ کیس بند کیے جانے کا ریکارڈ پیش کرنے کی درخواست سماعت کےلئے مقرر

190 ملین پاؤنڈ کیس بند کیے جانے کا ریکارڈ پیش کرنے کی درخواست سماعت کےلئے مقرر

Share
Share

راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈز کیس بند کرنے کے نیب کے فیصلے کا ریکارڈ فراہم کرنے کی بانی تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پیر کو سماعت کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے کیس کے حتمی فیصلے تک 190 ملین پاؤنڈز کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا کی۔ بانی پی ٹی آئی نے سلمان صفدر ایڈوکیٹ اور خالد یوسف ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی۔

بانی پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کا 12 اگست کا آرڈر ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور کہا ہے کہ تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ نیب کی 343 ویں ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں کیس بند کرنے کی منظوری دی گئی، ٹرائل کورٹ نے کیس بند کرنے کا ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت ہوئی، وکلاء صفائی کی استدعا پر عدالت نے 21 اگست تک ملتوی کردی، ریفرنس کے آخری اور اہم گواہ نیب تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے بیان پر ساتویں سماعت میں بھی جرح مکمل نہ ہوسکی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔ اس دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

وکلاء صفائی نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ نیب بورڈ میٹینگ منٹس کی کاپی کی فراہمی کے حوالے سے ہماری درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے لہذا آج کی سماعت کو ملتوی کیا جائے، جس پر احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس پر سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔

آئندہ سماعت پر وکلاء صفائی نیب تفتیشی افسر کے بیان پر اپنی جرح مکمل کریں گے، ریفرنس میں اب تک مجموعی طور پر 35 گواہوں کے بیانات قلم بند ہوچکے ہیں جبکہ 34 پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔

آج سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان صفدر، ظہیر عباس چوہدری اور عثمان ریاض گل جبکہ نیب ٹیم پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

Share
Related Articles

شیر افضل مروت اچھے آدمی، لیکن ایک اَن گائیڈڈ میزائل ہیں، لطیف کھوسہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سینئر وکیل سردار...

تحریک کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب

اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف کے...

کے پی میں نگران دور میں بھرتی 16 ہزارسے زائد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخواحکومت نے نگراں دور میں مختلف سرکاری محکموں...

26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے نے ختم کی تو اسے کوئی نہیں مانے گا,بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26...