Home #ٹرینڈ دریائے سوات میں ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن، دو افراد تاحال لاپتہ

دریائے سوات میں ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن، دو افراد تاحال لاپتہ

Share
Share

سوات:ریسکیو 1122 کی جانب سے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کے مطابق ریسکیو 1122 کی مختلف ٹیمیں دریائے سوات میں لاپتہ افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

رفیع اللہ مروت نے بتایا کہ سیلابی ریلے میں مجموعی طور پر 13 افراد بہہ گئے تھے، جن میں سے 11 افراد کے جسد خاکی نکالے جا چکے ہیں، جبکہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق اور لاپتہ افراد کا تعلق سیالکوٹ، ڈسکہ اور مردان سے ہے۔ ریسکیو 1122 کے 60 اہلکار اس وقت سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں غوطہ خور، فیلڈ ریسپانڈر اور سپورٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق سرچ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک لاپتہ تمام افراد کو تلاش نہیں کر لیا جاتا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...