Home sticky post 4 خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر،امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی، ڈاکٹر محمد فیصل

خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر،امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی، ڈاکٹر محمد فیصل

Share
Share

لندن:برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی، پاک بھارت جنگ بندی کے لیے امریکا نے بہترین کردار ادا کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے امریکا، سعودی عرب اور دیگردوست ممالک نے کردار ادا کیا، پاک بھارت جنگ بندی کے لیے امریکا اور دیگر دوست ممالک کے کردار کو سراہتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے میں جو بھی ملوث ہو اسے سزا دی جانی چاہیے، بھارت کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ دہشت گردی کا واقعہ پاکستان سے ہوا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ خود جج بنیں اورفیصلہ کرکے بمباری شروع کردیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع بھارت نے خود پیچیدہ بنایا ہے، اگر بھارت عالمی قوانین کا احترام کرے تو مسائل آسانی سے حل ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کاحل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق چاہتا ہے، کشمیری عوام جو بھی فیصلہ کریں گے پاکستان ان کے ساتھ ہوگا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...