Home highlight برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی اہم سنگ میل ہے، وزیراعظم

برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی اہم سنگ میل ہے، وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برطانوی ایئر سیفٹی بورڈ کی جانب سے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قومی ایوی ایشن شعبے کی بہتری کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نے اس فیصلے کو برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے باعثِ اطمینان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی اے پروازوں کی بحالی ملک کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے باعث نہ صرف قومی ایئرلائن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ ملکی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

وزیراعظم نے اس اہم کامیابی پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزارت دفاع اور ایوی ایشن ڈویژن کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اس مثبت پیشرفت سے پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ بہتر ہو گی اور برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان قومی ایوی ایشن کے شعبے میں شفافیت، معیار اور عالمی تقاضوں کے مطابق اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری رکھے گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...