Home نیوز پاکستان پہلی سہہ ماہی میں 90 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال،منی بجٹ متوقع

پہلی سہہ ماہی میں 90 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال،منی بجٹ متوقع

Share
Share

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں درپیش 90 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کے باعث مزید ٹیکس اقدامات کا امکان ہے اور اس متوقع منی بجٹ کے تحت 130 ارب روپے کے ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے اور اگر اضافی ریونیو حاصل نہیں ہوپاتا تو اس صورت میں رواں مالی سال منی بجٹ آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مشروبات یا شوگر ڈرنکس پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جس سے حکومت کو ماہانہ دو اعشاریہ تین ارب روپے اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔

علاوہ ازیں مشینری کی درآمد پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس سے ماہانہ دو ارب روپے حاصل ہوں گے جبکہ صنعتی خام مال کی درآمد پر ایک فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس سے ماہانہ ساڑھے تین ارب، کمرشل امپورٹرز پر ایک فیصد ٹیکس سے ماہانہ ایک ارب حاصل ہونے کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے، حافظ نعیم الرحمان سے منصورہ میں ملاقات

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے نامور مذہبی اسکالر ڈاکٹر...

جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین عہدے سے مستعفی

اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تقرری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں...

توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف وفاق کی سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل

اسلام آباد: ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف وفاق...

ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کی...