Home sticky post 6 پاسداران انقلاب کا امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب کا امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

Share
Share

تہران :ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ایئر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس سے اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے ایک بیان کے مطابق امریکی ایئر کرافٹ کو بحیرہ عمان میں ایران کی سمندری حدود سے تقریباً 340 کلو میٹر کے فاصلے پر جدید میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔
دریں اثناء ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ دنیا آج مختلف یوم القدس کا مشاہدہ کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ القدس کی آزادی قریب ہے، فتح آزادی کے متلاشیوں اور مظلوموں کی دسترس میں ہے۔
پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 44 ویں لہر آج صبح القدس کے شہداء کی یاد میں داغی گئی ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے یہ بھی کہا ہے کہ پانچواں امریکی بحری بیڑہ اور امریکی اڈے بابرکت رمضان المبارک کی تئیسویں صبح نشانہ بنائے گئے، مسلسل، جامع آپریشن میں میزائلوں اور ڈرونز سے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...