Home sticky post 5 رچرڈ گرینل پاکستان کے نظام انصاف کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جینٹری بیچ

رچرڈ گرینل پاکستان کے نظام انصاف کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جینٹری بیچ

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کے دورے پر موجود امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل کوپاکستان تحریک انصاف کے بانی سے متعلق بیان کے حوالے سے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار جعلی ویڈیو کی تشہیر کے ذریعے گمراہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں معروف صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے اور میں پاکستان میں دنیا کے بہترین لوگوں سے ملا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رچرڈ گرینل نے ذاتی طور پر مجھے بتایا کہ “انہیں بانی پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار انٹرنیٹ پر جعلی ویڈیو کی تشہیر کے ذریعے گمراہ کیا گیا۔

جینٹری بیچ نے کہا کہ رچرڈ گرینل پاکستان کے نظام انصاف کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ بہت محنتی اور شاندار امریکی صدر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صدر ٹرمپ کے اقتصادی سفارت کاری کے ایجنڈے کو کامیاب بنائیں گے، پاکستانی قیادت کے ساتھ میری ملاقاتیں بہت اچھی رہیں۔

یاد رہے کہ دسمبر میں صدر ٹرمپ کا خصوصی ایلچی مقرر ہونے کے بعد رچرڈ گرینل نے ایک انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح سیاست میں موروثی طور پر نہیں آئے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ عمران خان پر بھی ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ڈونلڈ ٹرمپ پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اصل بات یہی ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کیا جائے۔

رچرڈ گرینل نے اس انٹرویو میں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف بھی بیان دیا تھا اور کہا کہ نئے وزیرخارجہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام پربات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...