Home Uncategorized ‎رض احمد کا غزہ میں عارضی کے بجائے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

‎رض احمد کا غزہ میں عارضی کے بجائے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

Share
Share

لندن: پاکستان نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ پر اداکار نے لکھا کہ رفح پر اسرائیلی حملوں نے 13 لاکھ فلسطینیوں کی جان کو خطرے میں ڈال دیا اور ان میں چھ لاکھ بچے شامل ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ فلسطین میں عارضی نہیں بلکہ مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے اور غزہ میں قتل و غارت گری بند ہونی چاہئے۔

رض احمد نے مزید لکھا کہ دنیا میں کہیں بھی بچوں کے قتل عام کیلئے کوئی دلیل نہیں دی جاسکتی ہے۔

اداکار نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ معصوم زندگیوں کو بچانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...