چینی انجینئرز کی ہلاکت،وزیر اعظم نے سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کر لیا
Share your love
اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خودکش حملے میں چینی انجینئرز کی ہلاکت کے بعد آج اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ا?ج ہونے والے اعلیٰ سطح کے سکیورٹی اجلاس میں چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
حکومت نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی کل طلب کر لیا ہے جس میں وفاقی وزراء ، اعلیٰ عسکری حکام اور آئی جیز شریک ہوں گے، اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی کانوائے پر خودکش حملے میں 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے، حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ حملہ خودکش معلوم ہوتا ہے تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں، حملے میں ہلاک ہونے والے 5 غیرملکی باشندے ہیں، گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جا رہی تھی کہ راستے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔