Home سیاست ‎چینی انجینئرز کی ہلاکت،وزیر اعظم نے سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کر لیا

‎چینی انجینئرز کی ہلاکت،وزیر اعظم نے سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کر لیا

Share
Share

‎اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خودکش حملے میں چینی انجینئرز کی ہلاکت کے بعد آج اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔

‎ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ا?ج ہونے والے اعلیٰ سطح کے سکیورٹی اجلاس میں چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

‎حکومت نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی کل طلب کر لیا ہے جس میں وفاقی وزراء ، اعلیٰ عسکری حکام اور آئی جیز شریک ہوں گے، اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

‎گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی کانوائے پر خودکش حملے میں 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے، حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔

‎ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ حملہ خودکش معلوم ہوتا ہے تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں، حملے میں ہلاک ہونے والے 5 غیرملکی باشندے ہیں، گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جا رہی تھی کہ راستے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...