Enter your email address below and subscribe to our newsletter

جلسے کا وقت ہونیوالا اور اب تک 3 درجن کرسیاں نہیں بھرسکیں ،مریم اورنگزیب کی تنقید

Share your love

اسلام آباد:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کے لئے مقررہ وقت کا آغاز ہونے والا ہے اور اب تک تین درجن کرسیاں نہیں بھر سکیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ جلسے کے لئے مقررہ وقت کا آغاز ہونے والا ہے اور اب تک تین درجن کرسیاں نہیں بھر سکیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ “انقلاب” اور “مقبولیت” کا عبرتناک نظارہ ہے جو سوشل میڈیا پر ذریعے گزشتہ جلسے میں جعلی اور پرانی ویڈیوز جاری کرکے اپنے حامیوں کے”ذہنوں” میں برپا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب سے تو مسترد ہوچکے ہیں، اس لئے خیبرپختون خوا کے سرکاری ملازمین اور سرکاری مشینری کے ہمراہ انتشاری سرکس لگانے کی کوشش جاری ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ دہشت گردی سے برسرِ پیکار صوبے کی ریسکیو کی گاڑیاں، ایمبولنسز، کرینیں خیبر پختونخواہ سے پنجاب میں صوبے میں “سیاسی انتشار” پھیلانے کے لئے لانا اِن کا اصل چہرہ ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ اصلی مناظر ہم جاری کر رہے ہیں تاکہ کوئی شک نہ رہے۔ ویلکم ٹو لاہور۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے جس کے لیے کاہنہ میں جلسے کا پنڈال سج گیا، جلسے میں شرکت کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ بھی صوابی سے روانہ ہوچکا ۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ مریم نواز کی ہدایت ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسہ اجازت کرنے کی کھلی اجازت ہے کوئی سڑک بند نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر امن و امان خراب کرنےکی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں سےنمٹا جائےگا جبکہ سیف سٹی کیمروں سمیت ہر طرح سے ان کی نگرانی ہوگی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!