Home سیاست جلسے کا وقت ہونیوالا اور اب تک 3 درجن کرسیاں نہیں بھرسکیں ،مریم اورنگزیب کی تنقید

جلسے کا وقت ہونیوالا اور اب تک 3 درجن کرسیاں نہیں بھرسکیں ،مریم اورنگزیب کی تنقید

Share
Share

اسلام آباد:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کے لئے مقررہ وقت کا آغاز ہونے والا ہے اور اب تک تین درجن کرسیاں نہیں بھر سکیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ جلسے کے لئے مقررہ وقت کا آغاز ہونے والا ہے اور اب تک تین درجن کرسیاں نہیں بھر سکیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ "انقلاب” اور "مقبولیت” کا عبرتناک نظارہ ہے جو سوشل میڈیا پر ذریعے گزشتہ جلسے میں جعلی اور پرانی ویڈیوز جاری کرکے اپنے حامیوں کے”ذہنوں” میں برپا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب سے تو مسترد ہوچکے ہیں، اس لئے خیبرپختون خوا کے سرکاری ملازمین اور سرکاری مشینری کے ہمراہ انتشاری سرکس لگانے کی کوشش جاری ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ دہشت گردی سے برسرِ پیکار صوبے کی ریسکیو کی گاڑیاں، ایمبولنسز، کرینیں خیبر پختونخواہ سے پنجاب میں صوبے میں "سیاسی انتشار” پھیلانے کے لئے لانا اِن کا اصل چہرہ ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ اصلی مناظر ہم جاری کر رہے ہیں تاکہ کوئی شک نہ رہے۔ ویلکم ٹو لاہور۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے جس کے لیے کاہنہ میں جلسے کا پنڈال سج گیا، جلسے میں شرکت کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ بھی صوابی سے روانہ ہوچکا ۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ مریم نواز کی ہدایت ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسہ اجازت کرنے کی کھلی اجازت ہے کوئی سڑک بند نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر امن و امان خراب کرنےکی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں سےنمٹا جائےگا جبکہ سیف سٹی کیمروں سمیت ہر طرح سے ان کی نگرانی ہوگی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...