مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات کل ہوں گے
Share your love
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات کل ہوں گے.شہباز شریف کو دوبارہ مسلم لیگ ن کا صدر منتخب کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات کل اڑھائی بجے اسلام آباد میں ہوں گےجنرل کونسل کے اجلاس میں مرکزی عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا۔
اجلاس میں پنجاب بلوچستان ،سندھ،خیبرپختوا، گلگت بلتستان آزادکشمیر اور اسلام آباد کے مرکزی کونسل کے اراکین شرکت کریںگے ۔
اجلاس میں پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ مرکزی پارلیمانی پارٹی اور سینیٹرز بھی شرکت کریں گے۔