Home sticky post 6 رونالڈو کوگرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو بیوی کہنا مہنگا پڑ گیا، تنقید کی زد میں آگئے

رونالڈو کوگرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو بیوی کہنا مہنگا پڑ گیا، تنقید کی زد میں آگئے

Share
Share

دبئی:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دبئی میں 2024 کے گلوب ساکر ایوارڈز کی تقریب میں اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو "میری بیوی” کہہ کر مخاطب کیا تو تنازع کھڑا ہوگیا۔

دبئی میں منعقدہ گلوب ساکر کی تقریب میں کرسٹیانو رونالڈو نے 2 ایوارڈز اپنے نام کیے جس میں بہترین مڈل ایسٹرن پلیئر اور ٹاپ گول اسکورر کے ایوارڈز شامل تھے۔

ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد رونالڈو نے اپنے اہل خانہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرافیز جیتنا بہت خوشی کی بات ہے، میرا سب سے بڑا بیٹا اور میری بیوی جارجینا (گرل فرینڈ) یہاں ہے! کھیل جاری رکھنے کیلئے وہ میرا سہارا ہیں، ایک ماہ کے بعد 40 سال کا ہوجاؤں گا لیکن ابھی سب کچھ مکمل نہیں ہوا۔

سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر 30 سالہ جارجینا سے 2016 سے ڈیٹنگ کررہے جس سے انکے 2 بچے ہیں جبکہ تین بچے انکے پہلی گرل فرینڈ سے تھے۔

جوڑے نے تاحال شادی نہیں کی اور نہ ہی رونالڈو نے جارجینا کو شادی کیلئے پروپوز کیا ہے، جس کے باعث گرل فرینڈ کو بیوی کہنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلہ متاثرہ بچے کی خواہش پوری کر دی، انسانیت کی نئی مثال قائم

وینزویلا کے زلزلے سے متاثرہ بچے کے لیے رونالڈو کا خصوصی پیغام...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...