Home Uncategorized روس کی ایران اور پاکستان سے تحمل کے ساتھ اختلافات حل کرنے کی اپیل

روس کی ایران اور پاکستان سے تحمل کے ساتھ اختلافات حل کرنے کی اپیل

Share
Share

ماسکو: روس نے ایران اور پاکستان سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اختلافات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔

غیر خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ پاکستان اور ایران کشیدگی کو طول دیکر ان لوگوں کے ہاتھوں میں کھلونا نہ بنیں جو خطے میں امن نہیں چاہتے۔

ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی، خطے کے امن و استحکام اور سلامتی میں دلچسپی نہ رکھنے والوں کے لیے سود مند ہوگی۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان اور ایران شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا حصہ ہیں۔ یہ افسوسناک ہے کہ یہ دوست ایس سی او ممالک کے درمیان ہو رہا ہے جن کے ساتھ ہم شراکت داری کے تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔

روس کی ترجمان نے ایران اور پاکستان پر زور دیا کہ ذمہ دار ممالک ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کریں اور اپنے اختلافات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔

ترجمان زاخارووا نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کی خود مختار سرزمین پر دہشت گردی کے خلاف کوئی بھی کارروائی اس ملک کے حکام کے ساتھ معاہدے اور ہم آہنگی کے ساتھ کی جانی چاہیے۔

یاد رہے کہ ایران نے بلوچستان میں میزائل حملہ کیا تھا جس میں 2 بچے شہید اور 5 بچیاں زخمی ہوگئی تھیں جس کے جواب پاکستان نے ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...