Home Uncategorized روس نے تین دن میں قبضہ کرنے کا سوچا مگر تین سال بعد بھی یوکرین آزاد ہے،امریکی صدر

روس نے تین دن میں قبضہ کرنے کا سوچا مگر تین سال بعد بھی یوکرین آزاد ہے،امریکی صدر

Share
Share

 

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ حملہ کرنے سے پہلے روس کو لگتا تھا کہ وہ یوکرین پر صرف 3 دن میں قبضہ کر لے گا لیکن آج جنگ کو 3 سال گزرنے کے  بعد بھی یوکرین آزاد ہے۔

 

ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے الوداعی خطاب میں امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب کو آڑے ہاتھوں لیا اور حریف سیاست دان ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس نے انتباہ کے باوجود یوکرین پر حملہ کیا اور 3 سال گزر جانے کے باوجود تاحال حملے جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اب تک مؤثر کامیابی حاصل نہیں کرسکا۔

 

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ روس نے سمجھا تھا کہ وہ صرف 3 دن میں یوکرین پر قابض ہوجائے گا لیکن 3 سال گزر جانے کے باوجود آج بھی یوکرین آزاد ہے اور بھرپور مزاحمت کر رہا ہے۔

 

امریکی صدر نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کی تعریف بھی کی اور اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...