Home کھیل سندھ اولمپک کا ارشد ندیم کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان

سندھ اولمپک کا ارشد ندیم کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان

Share
Share

کراچی: پیرس اولمپکس 2024 کے ریکارڈ ساز گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلان کردہ پیکیج کے تحت اہلیہ اور والدین کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔

کراچی میٹرولیٹین کارپوریشن (کے ایم سی) اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی ہمایوں منیف اور صوفیہ ہمایوں نے ارشد ندیم کے لیے عمرہ پیکج کا اعلان کیا۔

تقریب میں خطاب کرنے والوں میں 1984 اولمپکس کی برانز میڈلسٹ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اور قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئین ناصر علی، سابق رکن قومی اسمبلی سید ریحان ہاشمی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، گلفراز احمد خان، گوہر رضا، خالد رحمانی اور نایاب ملک شامل تھے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے قوم کو ایک بڑی خوشی سے نواز اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، 40 برس کے بعد پاکستان کے لیے اولمپک گولڈ میڈل جیتنے پر ان کی پزیرائی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو 32 سال بعد اولمپکس میں میڈل دلوایا، انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین تھرو مقابلے میں 92.97 میٹر کا نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...