Home نیوز پاکستان ماریہ بی نے فلسطینی ڈیزائن پرمشتمل کلیکشن لانچ کردیا ،آمدنی عطیہ کرنے کا اعلان

ماریہ بی نے فلسطینی ڈیزائن پرمشتمل کلیکشن لانچ کردیا ،آمدنی عطیہ کرنے کا اعلان

Share
Share

لاہور: پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے فلسطینی ڈیزائن پر مشتمل اپنا تازہ کلیکشن لانچ کردیا اور اعلان کیا ہے کہ اس فیشن مہم سے حاصل ہونے والی رقم اہل فلسطین کو عطیہ کی جائے گی۔

فلسطینی پرچم کے رنگوں میں آراستہ نیا کلیکشن سرخ، سفید، سیاہ اور سبز خصوصیات کے پرنٹس روایتی فلسطینی کیفیہ کی یاد دلاتا ہے۔

ڈیزائنر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پیغام کے ساتھ نئے کلیکشن کو لانچ کرنے کا اعلان کیا اور لکھا کہ یہ کلیشن اتحاد اور طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔

ماریہ بی کے نئے کلیکشن کے اعلان کے ساتھ ہی جہاں سوشل میڈیا پر ان کے کام کی تعریف کی جارہی ہے وہیں کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ماریہ بی پر الزام لگایا کہ وہ اپنے کمرشل فائدے کے لیے فلسطینی کاز کا استعمال کررہی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...